قومی انڈر 16 ون ڈے کپ کل سے شروع ہوگا

قومی انڈر 16 ون ڈے کپ 21 فروری سے تین شہروں کراچی، فیصل آباد اور لاہور میں آغاز ہوگا۔16 علاقائی ٹیموں کو تین پولز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پول اے اور بی میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول سی میں چھ ٹیمیں ہیں۔

50 اوورز کے ٹورنامنٹ میں پول اے کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پول بی کی ٹیمیں فیصل آباد میں ہیں جبکہ پول سی کے میچز لاہور میں ہوں گے۔

پول میچز 29 فروری کو ختم ہوں گے اور اس کے بعد ٹرائنگولر مرحلہ ہوگا، جو فیصل آباد میں 3 مارچ سے 7 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو فیصل آباد کے بوہرانوالی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے لیے نولاکھ روپے سے زائد کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹر، بہترین بولر، بہترین وکٹ کیپر، بہترین فیلڈر اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو تیس تیس ہزار روپے ملیں گے۔

Exit mobile version