پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز کو مسلسل دوسری شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 وکٹوں سے فاتح

 پاکستان سپر لیگ 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، خواجہ نافے 60 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، سعود شکیل نے 40 اور جیسن رائے نے 24 رنز بنائے۔

قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے، سکندر رضا نے 18 ، وین ڈوسن نے 15، شاہین شاہ آفریدی نے 12اور عبداللہ شفیق نے 11رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد حسنین نے دو،دو جبکہ محمد عامر، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Exit mobile version