محسن نقوی کی دعوت پر آسڑیلوی ہائی کمشنر پی ایس ایل میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

 چیئرمین پی سی بی اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پاکستان سپر لیگ 9 کا لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان میچ دیکھنے کیلئے  قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز  نیل ہاکنز بھی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،محسن نقوی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کیاآسٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔اسڑیلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔قذافی سٹیڈیم میں زبردست ماحول میں میچ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے ۔ محسن نقوی نے پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم آنے پر آسٹریلین ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ کرکٹ امن کا کھیل ہے۔ صوبائی وزراء منصور قادر۔ عامر میر۔ اظفر علی ناصر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ پولیٹیکل سیکرٹری آسٹریلین ہائی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Exit mobile version