پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہو۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کے استعفے کی خبر سامنے آئی تھی۔
تاہم سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ضیااللہ بنگش نے پرویز خٹک کے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے استعفیٰ دینے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کی تھی۔ضیااللہ بنگش نے نجی ٹی وی کو بتایا تھا کہ میں نے پرویز خٹک سے بات کی ہے اور انہوں نے ایسی کسی بھی خبر کو افواہ قرار دیا ہے۔
اس وقت ان کے استعفے کی افواہ انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے تناظر میں سامنے آئی تھی۔وہ خود بھی ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں پر ناکام ہوگئے تھے۔