پنجاب کابینہ نے انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے 32 ہزار کیمرے خریدنے کی منظوری

 پنجاب کابینہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے 32 ہزار کیمرے خریدنے کی منظوری دیدی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو غیر جانبدارانہ اور آزادانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی جماعت کے امیدوار کو انتخابی مہم کا پورا حق حاصل ہے، الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنا نگران حکومت کا فرض ہے۔

 

اجلاس میں موٹروہیکل رولز 1969ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی، فیل ہونے کی صورت میں 2 ہفتے کے بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ دوبارہ دیا جا سکے گا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمارٹ تھانوں کی تعمیر کے لئے اراضی منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی، صحت سہولت پروگرام کے تحت ٹرسٹ ہسپتالوں کے لئے گرانٹ کے نئے فارمولے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں دربار کمپلیکس کی توسیع و ترقی اور دربار کے اطراف ٹریفک مینجمنٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

Exit mobile version