نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2024: لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی کامیابیاں

لاہور، ملتان اور راولپنڈی نے نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے آج کے میچز جیت لیے۔شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ کو 93 رنز چھ آؤٹ تک محدود رکھنے کے بعد لاہور نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ پلیئر آف دی میچ صدف شمس نے ناقابل شکست 51 رنز کی اننگز  کھیلی۔

ایوب پارک گراؤنڈ میں راولپنڈی نے کراچی کے خلاف آخری گیند پر میچ جیت لیا۔ کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز بنائے۔ راولپنڈی کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناکر آخری گیند پر میچ جیت لیا۔جیتنے والی ٹیم کی جانب سے عالیہ ریاض نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کپتان گل فیروزہ کی ناقابل شکست 68 رنز کی بدولت ملتان نے پشاور کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ گل فیروزہ میچ وننگ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

Exit mobile version