نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے 54ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کل سے ڈیووس، سوئٹزرلینڈ کا پانچ روزہ دورہ کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم تین اہم موضوعاتی تقریبات میں شرکت کریں گے جن میں عالمی تنازعات کے دور کی روک تھام، عالمی نظام میں اعتماد کی بحالی اور اقتصادی ٹوٹ پھوٹ کو روکنا شامل ہیں۔
وہ "Trade Tech’s Trellion Dollar Promise” کے موضوع پر کلیدی خطاب بھی کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ حکومتی اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور "پاکستان میں سرمایہ کاری” کے نام سے ایک خصوصی تقریب کی قیادت کریں گے۔