خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ای سٹیمپنگ کے نظام کا آغاز کیاہے۔ ای سٹیمپنگ کے نظام کا باقاعدہ افتتاح نگران وزیر محصولات احمد رسول بنگش نے پشاور میں کیا۔
اس اقدام کا مقصد جعلی اسٹامپ پیپرز کے پھیلاؤ کی روک تھام اور صوبائی اکاؤنٹ میں بینک آف خیبر کے ذریعے محصولات جمع کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔