X
  • صفحۂ اوّل
  • قومی
    • قومی
    • جموں و کشمیر
    • علاقائی
    • سیاست
    • حادثات و جرائم
  • بین الاقوامی
  • تعلیم
  • صحت
  • تجارت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • مضامین
NEWS.com.pk

کیا مستقبل قریب میں تمام سیٹلائٹ لکڑی سے بنائے جائیں گے؟

دسمبر 23, 2023

سنہ 2022 میں 290 دنوں سے زیادہ دنوں کے لیے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے لکڑی سے تیار کردہ جاپانی تجرباتی ماڈیول کیبو کی لکڑی کے نمونوں کا تجربہ کیا گیا۔

جب اس لکڑی کے بنے صندوق یا بکسے پر شدید کائناتی شعاعوں کی بمباری کی گئی اور اسے خلا کے سخت ماحول میں درجہ حرارت کی انتہائی تبدیلیوں کا سامنا کرایا گیا تو مگنولیا درخت کی لکڑی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان تجربات سے گزرنے کے بعد نہ تو یہ جلی، نہ سڑی، نہ اس میں دراڑیں آئیں اور نہ ہی اس کی شکل تبدیل ہوئی اور جب یہ زمین کی فضا میں واپس داخل ہوئی تو جل کر ختم ہو گئی اور صرف باقیات کے طور پر تھوڑی سے راکھ چھوڑی۔

لکڑی کے مصنوعی سیاروں کا ایک اور فائدہ ان کے منعکس کرنے کی صلاحیت کی کمی ہے۔ فی الحال ایلومینیم کے مصنوعی سیاروں سے جو انعکاس ہوتا ہے وہ انتہائی روشن ہو سکتے ہیں اور وہ زمین سے کھلی آنکھ سے آسانی سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ منعکس ہونے والی روشنی حساس علاقوں تک پہنچ سکتی ہے اور فلکیاتی مشاہدات میں مداخلت کر سکتی ہے۔

لِگنو سیٹ نامی سیٹلائٹ کا آزمائشی آغاز فی الحال 2024 کے لیے ہے۔ اور اگر یہ کامیاب رہتا ہے تو مستقبل کے مشنوں کے لیے یہ راستہ ہموار کر دے گی۔

تو کیا مستقبل قریب میں تمام سیٹلائٹ لکڑی سے بنائے جائیں گے؟ بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں ہے۔ لیکن اس کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس طرح کے پروجیکٹ محققین کو لگے بندھے اصولوں سے ہٹ کر سوچنے کی ترغیب دیتے ہیں اور اس کی وجہ سے مزید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اگر لگنو سیٹ کامیاب ہو جاتا ہے تو مزید تحقیقی گروپ خلا میں مزید ملبے کے بننے کو روکنے کی کوشش میں بایوڈیگریڈیبل مواد کو شامل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

تاہم ابھی کے لیے میں زمین کے گرد مدار میں زیادہ سے زیادہ اشیاء کو فعال طور پر تلاش یا ٹریک کیے جانے والے کام کی ایک مضبوط حامی ہوں تاکہ خلا میں موجود مواد کے ساتھ مستقبل کے تصادم کو کم سے کم کیا جا سکے۔

 

 

یہ بھی پڑھیے
  • پاکستانی محقق نے چین میں سورج پر تحقیق کو اپنے سائنسی خوابوں کی منزل بنا لیا
  • میراج کِٹن سائبر جاسوسی میلویئر نے پاکستان کے ہوابازی اور ایرو اسپیس شعبے کو نشانہ بنایا: کیسپرسکی
  • ملک بھر میں سستا اور تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا: احد چیمہ
  • پاکستان میں 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران 12.2 فیصد صارفین آن لائن خطرات کا نشانہ بنے: کیسپرسکی
  • چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا نوجوان سائنس دانوں سے نئی ٹیکنالوجی تخلیق کرنے پر زور
  • چین ترقی پذیر ممالک کے لئے مصنوعی ذہانت کی تربیت کے 5 ہزار مواقع فراہم کرے گا، شی جن پھنگ کا اعلان
Categories: سائنس و ٹیکنالوجی
↑
صفحۂ اوّل قومی بین الاقوامی جموں و کشمیر علاقائی حادثات و جرائم کھیل تجارت صحت تعلیم سائنس و ٹیکنالوجی مضامین کہانیاں English News اپنی کہانی شائع کروائیں
Exit mobile version