ویسٹ انڈیز کے آف سپنر سنیل نارائن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

ویسٹ انڈیز کے آف سپنر سنیل نارائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔سنیل نارائن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آخری بار 4 سال پہلے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی اب میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، فرنچائز کرکٹ میں بدستور کھیلتا رہوں گا۔

ویسٹ انڈین سپنر نے کہا ہے کہ مجھے سپورٹ کرنے پر میری فیملی اور خصوصاً میرے والد کا شکریہ جنہوں نے ہر وقت میرا ساتھ دیا، کرکٹ ویسٹ انڈیز، کوچنگ سٹاف اور فینز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سنیل نارائن نے 6 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی، نارائن نے ٹیسٹ میں 21، ون ڈے میں 92 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 52 وکٹیں حاصل کیں۔

Exit mobile version