سٹیٹ بینک نے برانچ لیس بینکنگ قواعد و ضوابط پر بینک سربراہان کو سرکلر جاری کردیا

سٹیٹ بینک کا منی لانڈرنگ اور دہشت گرد فنانسنگ کنٹرولز مزید مضبوط بنانے کی ہدایت

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے برانچ لیس بینکنگ قواعد و ضوابط پر بینک سربراہان کو سرکلر لیٹر جاری کردیا۔سٹیٹ بینک نے منی لانڈرنگ اور دہشت گرد فنانسنگ کنٹرولز مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق برانچ لیس بینکنگ اور ایجنٹس کی تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ محفوظ کریں، کنٹرول بہتر بنانے کے لئے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئرز اپ ڈیٹ کریں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرانزیکشنز کی آٹو مانیٹرنگ سسٹم کو مضبوط بنائیں اور مشکوک ٹرانزیکشنز کا اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جائزہ لیں۔

Exit mobile version