ورلڈ کپ کرکٹ، افغانستان سے مقابلے کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ افغان اسپنرز کو کس طرح قابو کرنا ہے اس حوالے سے قومی کھلاڑیوں نے کمر کس لی۔ چدم برم اسٹیڈیم میں پاکستانی بیٹرز  نے اسپنرز کے خلاف مشقیں کیں۔

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم پانچویں میچ میں افغانستان کے مدمقابل ہوگی۔ میچ کےلیے قومی کرکٹرز نے چدم برم اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ پاکستانی بیٹرز نے افغان اسپنرز کو کھیلنے کی مشقیں کیں۔

اسامہ میر، ابرار احمد، محمد نواز، سلمان علی آغا اور شاداب خان نے قومی بیٹرز کو پریکٹس کروائی۔پریکٹس سیشن میں پاکستان کے تمام پلیئرز موجود رہے، گھٹنے کی انجری کا شکار فخر زمان نے نیٹ پریکٹس نہیں کی۔

Exit mobile version