پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام فیبا ریفریز ورکشاپ کا آغاز

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام فیبا ریفریز ورکشاپ کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن ”فیبا“ کی سرپرستی میں منعقد ہونیوالی تین روزہ ریفریز ورکشاپ فیبا ایشیا کے نامور ریفری انسٹرکٹر عبدالکریم شکیب سپرواٸز کروارہے ہیں۔ بحرین سے تعلق رکھنے والے عبد الکریم شکیب ورکشاپ میں ریفریز کی ٹیکنیکل اور دیگر مہارتوں بارے خصوصی لیکچرز بھی دینگے۔

 

دریں اثنا باسکٹ بال فیڈریشن نے فیبا ریفرنز ورکشاپ سے قبل نیشنل ریفری ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جس میں 40 سے زائد ریفریز نے حصہ لیا جنہیں ریفریز بورڈ کے پروفیسر سراج الحق قریشی ، سابق فیبا ریفری یعقوب قادری اور سعادت جہانگیر نے تربیتی سیشن کے دوران مختلف تکنیکی مہارتوں سے آگاہ کیا۔ اوج ظہور نے بتایا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی طرف سے اس اقدام سے نا صرف باسکٹ بال میں آفیشٹنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستانی کوالیفاٸیڈ ریفریز کو مواقع بھی میسر ہونگے

Exit mobile version