خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال جو ہر آباد ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی عوا م کو طبی سہو لیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کو شش کی جاری رہی ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹر ز اور طبی عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے انجام دیں اور اپنی حا ضر ی کو یقینی بنائیں ۔وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کانفرنس روم میں ڈاکٹر ز کی میٹنگ کی صدارت کر تے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔
اجلاس میں ایڈ یشنل میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر غلام حسین قاسمی،پی ایم اے خوشاب کے صدر ڈاکٹر فضل خان نیازی اور دیگر میڈیکل افسران شریک تھے۔پی ایم اے کے صدر و عہدیداران نے یقین دہانی کر وائی کہ وہ اپنا بھر پور تعاون پیش کریں گے اور مریضوں کو ایک خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ ٹر یٹ کریں گے۔ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے کہا کہ ڈاکٹر کمیو نٹی کے جو بھی مسائل اور تحفظات ہوں گے انہیں ہر ممکن حل کیا جائے گا۔