آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران پنجاب، پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیش گوئی کی مدت کے دوران پنجاب، پوٹھوہار ریجن اور بالائی خیبر پختونخواہ میں الگ تھلگ موسلادھار بارشوں کا بھی امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور پچیس، کراچی انتیس، پشاور چوبیس، کوئٹہ بارہ، گلگت اور مری سولہ اور مظفر آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر، پلوامہ اور اننت ناگ چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، لیہہ چھ، شوپیاں اور بارہمولہ پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔