خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ خوشاب کے احاطہ میں ایک شجر کاری مہم کی تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج خوشاب محمد عاشق نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ درخت اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہیں یہ محض انسانوں کیلئے نہیں بلکہ جانوروں اورچرند پرند کیلئے بھی فائدہ مند ہیں۔اسلئے ہر پاکستانی کو اپنے حصہ کا پودا لگا کر اس کی دیکھ بھال کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں اس وقت درختوں کی بہت کمی ہے لہذا پرائیو یٹ سیکٹر ز بھی درخت کا ری کی جانب توجہ دے کیو نکہ درخت آمدن کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہیں۔تقریب میں ڈی ایف او عامر عباس شاہ،ایس ڈی او فاریسٹ چوہدری عبدالغفار اور دیگر ججز بھی موجود تھے۔