ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کا تھانہ نورپورتھل میں کھلی کچہری کاانعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کا تھانہ نورپورتھل میں کھلی کچہری کاانعقاد، ڈی ایس پی تحصیل نورپورتھل خالد محمود خان نیازی سمیت ایس ایچ اوز کی شرکت۔تھانہ نورپورتھل میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے ساٸلین کو میرٹ پر انصاف مہیا کرنے کی ہداٸت کی اورساٸلین کی درخواستوں پر موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کئے۔

 

 

ڈی پی او خوشاب نےچوروں ،ڈاکوٶں، منشیات فروشوں اوردیگرجراٸم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارواٸی کی بھی ہداٸت کی۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی تحصیل نورپورتھل خالد محمودخان نیازی ، ایس ایچ او نورپورتھل انعم سرفراز اور ایس ایچ او جوڑا کلاں خالد محمود سمیت عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ مختلف علاقوں سے آءے ہوءے سائلان نے اپنے اپنے مساٸل بھی پیش جن کےحل کےلیے احکامات جاری کئے گئے۔

Exit mobile version