ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے کولمبو پہنچی، پاکستان ٹیم کے ہمراہ بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی کولمبو پہنچی ہیں۔
پاکستان ٹیم آج جبکہ 9 ستمبر کو قومی ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ بھارت کے خلاف 10 ستمبر کو کولمبو میں کھیلے گی۔