مسلم لیگ کا آفس جلانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت خارج

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران فواد چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر فواد چوہدری کی ضمانت خارج کر دی۔

Exit mobile version