چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےخلاف 9مئی کےواقعات پر درج کیس میں مزید دفعات شامل کردی گئیں۔مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی پر بغاوت پر اکسانے اور جنگ چھیڑنے کی دفعات بھی شامل کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ دنگا فساد، مختلف طبقات میں دشمنی کےفروغ کیلئے بیانات دینےکی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق کیس ڈائری کے مطابق دفعات کا اضافہ 18 اگست کو کیا گیا، پولیس نے مزید دفعات شامل کرنےکے بعد انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) سے رجوع کیا تھا، پولیس نےاے ٹی سی سے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت مانگی تھی، اے ٹی سی نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سےجیل میں تفتیش کی اجازت دی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پرحکم جاری کیا ہے۔