چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں مقرر کر دی گئی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 16 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔

 

جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی نے سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا 17 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

Exit mobile version