پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ارباب وسیم حیات اور ملک واجد گرفتار

تحریک انصاف کے دو سابق ایم پی ایز کو ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عامر نذیر نے  9 اور 10 مئی کو توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے نامزد پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں سابق ممبران اسمبلی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے سماعت کے بعد ارباب وسیم اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں۔عدالت کی جانب سے درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد تھانہ خان رازق پولیس نے ارباب وسیم اور ملک واجد کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

Exit mobile version