‘تولیدی صحت کی خدمت سب کا حق ہے "کے مو ضوع پر ایک آ گا ہی سیمینار کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاپولیشن ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے زیر اہتمام محکمہ ءبہبو د آ بادی کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں ‘ ‘تولیدی صحت کی خدمت سب کا حق ہے "کے مو ضوع پر ایک آ گا ہی سیمینار کا انعقاد ہوا۔سیمینار کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر ٹر یننگ انسٹی ٹیوٹ پاپو لیشن ویلفیئر پنجاب میڈ م رخسا نہ کو ثر تھیں۔سیمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپو لیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد شاہد نے کی جبکہ سٹیج سیکر ٹری کے فرائض ڈپٹی ڈسٹر کٹ پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر حمنہ ملک نے انجام دیئے۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ خطیب مرکزی جامع مسجد خوشاب مولا نا اکمل عباس،ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر عقیلہ تبسم،انسٹر کٹر پاپولیشن ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور وردہ کیف،ڈاکٹر عنبرین،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر مرید عباس،سرکاری اداروں کے افسران، مختلف مسالک کے علماء کرام،فلاحی تنظیمو ں اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مہمان خصوصی ڈائریکٹر میڈم رخسا نہ کوثر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کو فوکس کرنے کے سا تھ ان کے حقو ق کی بہترین ماحول میں بجا آ وری ہے لہذا اس قو می بیا نیے "ماں با پ اور بچوں کے حقو ق،ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنے اور اپنی صحت کے ساتھ ساتھ گھر اور معا شرے میں توازن کو برقرار رکھنا ہے "انہوں نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپار ٹمنٹ بچوں کی پیدائش میں کمی لا نے یا بچے پیدا کرنے سے نہیں روکتابلکہ یہ معاشرے کے افراد کو بچوں کی پیدا ئش کے دوران مناسب وقفہ،اچھی تعلیم و تر بیت اور خاندان کے تمام افراد کے یکساں حقو ق پو رے کر نے کے ضمن میں ا ٓگاہی دیتا ہے تا کہ خاندان کا ہر فرد پاپو لیشن ڈیپا رٹمنٹ کے مشوروں پر عمل کر کے خوشحالی اور سکون کی زندگی گزارے،ڈی پی ڈبلیو او چوہد ری محمد شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا بنیا دی مقصد معا شرے کی با اثر شخصیات کو آبادی کی صورتحال سے آگاہ کر کے فیملی پلاننگ کے 2030کے اہداف کو حاصل کر نا ہے لہذا سیمینار کے شرکا ء اپنی اپنی سطح پر ہمارے اس پیغام کو مثبت طریقے سے دوسروں تک پہنچا ئیں۔ڈسٹرکٹ خطیب مولا نا اکمل عباس نے اسلامی نقطہ نظر سے خاندانی منصوبہ بندی،وسائل میں توازن رکھنے اور ماں اور بچے کی صحت کو بر قرار رکھنے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر عقیلہ تبسم نے ضلع کی ڈیمو گرافی،محکمہ کے منصو بوں کی پیغام رسانی،ضلع کی سابقہ اور موجودہ آبادی کے اعدادو شمار،فیملی پلاننگ انڈ یکٹرز،آبادی میں شرح پیدائش،دیگر پراجیکٹس کی تفصیل،انسٹرکٹر وردا کیف نے آبادی میں غیر متوازن اضا فے اور وسائل کی دستیابی،طبی سہولتوں،صاف ستھرا ما حول کی دستیابی،شادی کے بعد نئے جو ڑے کو بچوں کی پلا ننگ کرنے اور ڈاکٹر عنبرین نے ماں اور بچے کی حفاظت،حاملہ خاتون کی انٹرنل کئیر،فیملی ویلفیئر سنٹروں یا ہسپتالوں کے آئیڈ یل وزٹ،قبل از وقت ڈلیوری اور بعدازاں ڈلیو ری کے بارے احتیاطی تدابیر،فیملی پلاننگ کیلئے معلومات تک رسائی اور دیگر تفصیلات سے آ گاہ کیا۔سیمینار کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد شاہد نے مہمان خصوصی،علماء کرام اور دیگر شرکاء کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ آ ج کے سیمینار کی مفید معلومات پرا ٓپ بھی عمل کریں اور دیگر لوگو ں کو بھی یہ معلومات فراہم کی جائیں نیز علماء کرام کا معا شرے میں بہت بڑا مقام ہے لہذا ان کے منہ سے نکلے ہوئے الفا ظ پر معا شرے کے لوگ یقین کرتے ہیں اور ان پر عمل بھی کرتے ہیں۔

Exit mobile version