حکومت پنجاب صو بہ بھر میں کسانوں کو زیا د ہ سے زیا دہ مالی فوائد مہیا کرنے کیلئے کپاس کی کاشت پر زور دے رہی ہے، ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صو بہ بھر میں کسانوں کو زیا د ہ سے زیا دہ مالی فوائد مہیا کرنے کیلئے کپاس کی کاشت پر زور دے رہی ہے لہذا اس سلسلے مین تمام اضلاع کو اہداف دے دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں اس ضمن میں مثبت ریسپا نس ملا ہے جسکی وجہ سے طے شدہ ہدف سے زائد رقبہ پر کپا س کاشت کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اپنے آ فس کے کانفر نس ہال میں ڈسٹرکٹ کاٹن کراپ مینجمنٹ کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ایگر یکلچر ایڈ وائز ی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھرکے کسانوں اور زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ موسمیا تی تبدیلی،با رشوں سے ہونے والی قدرتی آ بپا شی کا فا ئدہ اٹھا ئیں اور زیادہ سے زیادہ کپا س کی کاشت پر توجہ دیں۔ڈپٹی کمشنر نے ایگر یکلچر کے تمام شعبہ جات کو ہدایت کی کہ آ پ سب آ پس میں کو آ ر ڈینشن رکھیں اور سب مل جل کر اس فر یضہ کو انجام دیں۔آ ئندہ زرا عت کے تمام شعبہ جات اپنی اپنی سرگرمیاں انجام دے کر کارکر دگی اجلاس میں پیش کریں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تو سیع عبدالماجد خان نے بتا یا کہ ضلع کو تین ہزار ایکٹر رقبہ پر کپا س کی کاشت کاہدف دیا گیا ہے لیکن اب یہ ہدف عبور ہو کر تین ہزار تین سو چالیس رقبہ پر کپاس کاشت کی جا چکی ہے اور مزید کاشت کی جارہی ہے۔انہوں نے فصل خریف گنا،چاول،مرچ اور دیگر اجناس کی کاشت فارمرز سے میٹنگز اور آ گاہی مہم کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلا نٹ پرو ٹیکشن نذر حیات نے سابقہ کار کردگی،نمو نہ جات،نتائج،ایف آئی آر کے اندارج،انچا رج تجزیہ لیبا رٹری نے سیمپل اینا لسز،واٹر سیمپل،فر ٹیلٹی سٹیٹس،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ نے آ ن گوئنگ ڈویلپمنٹ پرا جیکٹس،ایڈ وائزری سروسز،کما نڈ ایر یا ڈویلپمنٹ اریگیشن،نیشنل پرو گرامز،اریگشن ٹیوب ویل سکیمز اور سولر اریگشن سسٹم وغیرہ کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے انچارج تجزیہ زمین و پانی لیبارٹری کو ہدایت کی کہ وہ سیمپلنگ کیلئے اپنے دائرہ کار کو وسیع کریں دور کے کا شتکاروں اور زمینداروں کو سیمپلنگ کی رسائی مہیا کریں اور آ ؤٹ ریچ ٹیم کو بھجوانے کا اہتمام کریں۔ڈپٹی کمشنر نے آ گاہی سیمینار منعقد کروانے کی بھی ہدایت کی۔

Exit mobile version