پنجاب کے سابق وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر، سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی سمیت دیگر راہنمائوں نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

پنجاب کے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہاشم ڈوگر ، سابق صوبائی وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی ، سابق ایم پی اے مامون تارڑ اور پی ٹی آئی رہنما اخلاق احمد سمیت دیگر راہنماؤں نے بھی نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دلخراش واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے، جیسے عمران خان ریڈ لائن ہے ویسے ہی پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف سے راہیں جدا کر رہے ہیں، ہم نے 9 مئی کے بعد ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ پارٹی سے راہیں جدا کرلیں گے، 9 مئی کو ہم تو کیا ہماری آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حلقےکے عوام اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کیا۔رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ سیاست اور ریاست میں کسی ایک کو چننا پڑے تو ریاست کو چنیں گے، ریاست ہماری ماں ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہم نے ریاست کے ساتھ کھڑے ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے علاوہ سابق ایم پی اے مامون تارڑ اور پی ٹی آئی رہنما اخلاق احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی پارٹی سےعلیحدگی کا اعلان کیا۔

Exit mobile version