خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) یوم تکر یم شہدا ء پاکستان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ خو شاب کے زیر اہتما م ایک تقریب کا انعقاد سرور شہید لائبریر ی کے گراؤ نڈ میں کیاگیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا،ڈی پی او شائستہ ندیم،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب رانا نعمان احمد،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اعجاز ملک اور دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان، افسران،انجمن تاجران،میڈیا کے نمائند گان کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔تقر یب میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہا ئی سکول جوہرآباد کے بچوں نے اپنے پرنسپل رانا عبدالرؤ ف کے ہمراہ شمو لیت اختیا ر کی۔تقریب میں کیپٹن سرور شہید کی یاد گا ر پر پھول چڑھائے گئے۔پولیس اور ریسکیو 1122کے نوجوانوں نے سلامی پیش کی اور پاکستان کے استحکام اور شہدا کے لئے دعائیں کی گئیں۔بعدازاں کیپٹن سرور شہید کی یاد گار کے گراؤنڈ میں ایک پر وقار تقر یب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سٹیج سیکر ٹری کے فرائض گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کے ہیڈ ماسٹر ملک شاہد اقبال نے بطریق احسن سرانجام دیئے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اور ڈی پی او شائستہ ندیم نے آ رمی اور پولیس کے شہد اء کی بہترین کارکر دگی اور انکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور تقریب کے شرکاء کو پیغام دیا کہ پاکستان کی اندرونی اور بیرونی خلفشاری اور انتشار کا تدارک کریں اور دشمن کے مذم ارادوں کو ہرگز کامیاب نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کا ہر فر د سپاہی ہے لہذاآ پ نے ہی اس وطن کی حفاظت کرنی ہے۔