خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودھا چوہدری شاہد حسین نے ضلع خوشاب کا دورہ کیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ ءزراعت کو کپا س کی فصل کے بارے دیئے گئے اہداف کے ضمن میں کارکر دگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کپاس کی کمی کے باعث اور زمینداروں و کاشتکاروں کو ان کی آمد ن کے اضا فہ کیلئے حکومت پنجاب کا یہ احسن قدم ہے۔وہ محکمہ زراعت تو سیع خوشا ب کے آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے امسال حکومت پنجاب کی جانب سے خوشاب کو کپاس کا شت کے دیئے گئے اہداف کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔انہوں نے زراعت کے ڈسٹرکٹ افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مزید زیادہ سے زیادہ مہم جوئی کریں
کاشتکاروں کو آگاہی دیں اور مقررہ اہداف سے زائد رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کروائیں۔ڈائریکٹر زراعت نے کپاس کے بیج،کھادوں اور ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع ماجد علی نے بتا یا کہ محکمہ زراعت خوشا ب کی ٹیم نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر مفادعامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں کپا س کی کاشت کے بارے محنت و لگن سے کام کیا اور قبل از وقت مقررہ ہدف پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کی کاشت کے اختتام تک ہدف سے زائد رقبہ پر کاشت کو یقینی بنانے کیلئے ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔