سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندے آج حلف اٹھائیں گے

سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندے آج حلف اٹھائیں گے۔کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین جنرل ممبران آج حلف اٹھائیں گے۔ضلع وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندے کمپری ہینسو اسکول بلاک 8، انجمن اسلامیہ ہائی اسکول لیاقت آباد اور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ناظم آباد میں حلف اٹھائیں گے۔

لیاری اور صدر سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے شہید عبدالستار عیسانی ہال میں حلف اٹھائیں گے جبکہ کورنگی سے منتخب بلدیاتی نمائندے گورنمنٹ ویمن کالج ڈھائی نمبر کورنگی میں حلف اٹھائیں گے۔اس کے علاوہ ضلع کیماڑی سے منتخب ارکان کی حلف برداری پیرا ڈائز بینکوئٹ حب ریور روڈ گلشن مزدور میں ہوگی۔

پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 43 یوسی چیئرمین کی اکثریت پیپلزپارٹی کا میئرلانے کے حق میں ہیں، جماعت اسلامی کو خود اپنے بھی پورے ووٹ نہيں ملیں گے۔

پی ٹی آئی کراچی نے تحریک انصاف کے بلدیاتی نمائندوں کے فارورڈ بلاک کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی کے تمام منتخب نمائندے حلف اٹھائیں گے۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی ایوان میں اکثریت ہے،میئر ہمارے اتحاد کا ہونا چاہیے۔

Exit mobile version