پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جد کرلیں، آفتاب صدیقی تحریک انصاف کراچی کے صدر بھی تھے۔آفتاب صدیقی این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، این اے 247 کی نشست عارف علوی کے صدر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر افسوس ہے، تحریک انصاف کی کراچی کی صدارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں بطور کاروباری شخصیت اپنے ملک کی ایک مختلف کپیسٹی میں خدمت کرنا چاہتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔