اسلام آباد ائیرپورٹ کے رن وے سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) نے نئی ہدایات جاری کر دیں۔سی اے اے کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کے رن وے 28 ایل پر طیاروں کے ٹائروں کے باقیات کے باعث پھسلن کا اندیشہ ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ پائلٹس رن وے نمبر 28 ایل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کریں۔سی اے اے نے 18 مئی تا 28 مئی تک 10 روز کے دوران احتیاط کی ہدایات کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔