پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا

پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/WhatsApp-Video-2023-05-10-at-13.12.18.mp4

اسد عمر یہ درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جس کےبعد وہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے قریب لائبریری میں پہنچے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے وکلا نے اسد عمر کی گرفتاری پر مزاحمت کی کوشش کی جس پر فورسز اور وکلا کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی اور اہلکار اسد عمر کو لے کر روانہ ہوگئے۔

Exit mobile version