وزیراعظم کی خرم دستگیر سے ملاقات، موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کیلئے اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کردی۔وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن انجینئر خرم دستگیر نے لاہور میں ملاقات کی اور شہباز شریف کو پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے لیے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے۔

Exit mobile version