ہمیں عید کی خوشیوں میں معاشرے کے نادار طبقے کو شامل کرکے دلی خوشی حاصل کرنی چاہیے، ملک امتیاز احمد مانگٹ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ نے کہا ہے کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں معاشرے کے نادار طبقے کو شامل کرکے دلی خوشی حاصل کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ویلفیئر آفیسر خوشاب ہماءعزیز راجہ کی طرف سے منعقدہ شیر گھر کے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر آفیسر خوشاب ہماءعزیز راجہ جہاں معاشرتی فلاح و بہبود کے لئے سماجی تنظیموں کو متحرک کیے ہوئے ہیں وہاں ان کی طرف سے شیر گھر کے بچوں میں عید گفٹ پیکج کی تقسیم نہایت احسن اقدام ہے۔ ملک منتیاز احمد مانگٹ نے کہا کہ صاحب ثروت اور مخیرحضرات اپنے گردونواح میں غریب اور مفلس لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں جس کی اسلامی تعلیمات کی رو سے بہت بڑی فضیلت ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر نے کہا کہ انشاء اللہ ہمارا ڈیپارٹمنٹ ضلع بھر میں سماجی بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا ۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر خوشاب ہماء عزیز راجہ نے عید گفٹ پیکج کی تقسیم کی تقریب میں خصوصی شرکت کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیازاحمد مانگٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

Exit mobile version