فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ: اسلام آباد ہاکس ، سٹی ریپیرز، بلز اے ، ریپٹرز ریڈ کی کامیابیاں

فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ہاکس ، سٹی ریپیرز، بلز اے ، ریپٹرز ریڈ کی ٹیموں نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے پری کوارٹر فاٸنل راونڈ کیلٸے کوالیفاٸی کر لیا ہے۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایف سکس ملٹی پرپز کورٹ اسلام آباد میں جاری 3باٸی 3 ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ہاکس نے بلز سی کو 11-18پواٸٹس سے شکست دیکر پری کوارٹر فاٸنل راونڈ تک رساٸی حاصل کی 

دوسرے میچ میں سٹی ریپیرز نے ریپٹرز واٸٹ کیخلاف 10-19پواٸنٹس سے جبکہ تیسرے میچ میں بلز اے نے بال میجکشن اے کیخلاف 12-17 پواٸنس سے جیت اپنے نام کی ۔ ریپٹیرز ریڈ نے بال میجکشن بی کیخلاف 16-20سے ، تھنڈرز نے کیپیٹل ہوپرز کیخلاف 14-18سے ، ٹی ڈبلیو بی نے بحریہ ٹاون سی کیخلاف 9-16پواٸنٹس سے ، جی فاٸیو نے ٹاٸٹینز کیخلاف 12-19پواٸنٹس سے ، بحریہ اے نے بی بی ایل کیخلاف 11-17پواٸنٹس سے ، ہاکس گرینز نے ٹی ہوپرز کیخلاف 10-16پواٸنٹس سے، ڈی ایچ اے راکٹس نے تھنڈرز کو 11-20پواٸنٹس سے ، بلز بی نے بحریہ ٹاون بی کو 9-15پواٸنٹس سے شکست دی

Exit mobile version