ہم قرآن وسنت کی سنہری تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں، مولنا عبدالمنان راسخ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز عالم دین مولانا عبدالمنان راسخ نے کہا ہے کہ ہم قرآن وسنت کی سنہری تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر آبادمیں علوی ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین خالد شاہ محمد علوی کی طرف سے منعقدہ پر وقار افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی اصلاح فلاح کے لئے ہمیں دین متین کی احکامات کو اپنی زندگیوں کا محورو مقصد بنانا چاہیے ۔ اس موقع پر مولانا محمد زبیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ علوی ٹرسٹ و انتظامیہ کی طرف سے عوامی فلاح وبہبودکے منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ دعوت و تبلیغ کا فریضہ بھی اسی طرح ادا کیا جاتا رہے گا ۔ افطار ڈنر کی اس پروقار تقریب میں اے ڈی سی جی خوشاب صہیب احمد ، اے ڈی سی آر مطاہر آمین حیات وٹو، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری شاہد، ایکس پراونشل منسٹرملک محمد آصف بھاء، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس خوشاب کے پی آر او رانا عبدالجبار ، پریس کلب خوشاب کے صدر چوہدری عزیز الرحمان ، وکلاء، صحافیوں اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔

Exit mobile version