صدر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر عارف علوی نے سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان تعینات، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور ثنا اکرم منہاس ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج سندھ ہائی کورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔صدر مملکت نے سندھ ہائی کوٹ میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے ۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل(ترمیمی ) بل 2023 کی توثیق کردی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان نے انٹر بورڈ رابطہ کمیشن بل 2023 کی بھی توثیق کردی ہے۔ صدر مملکت نے بلوں کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے ۔

Exit mobile version