خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) مردم شماری تحصیل نورپور تھل کے عملے کے اعزاز میں ایک پر وقار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ سینسز ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر ابوبکر ملک کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس شاندار تقریب میں ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرزاق ملک، ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو، ایکس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلطان سکندر ملک ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک سرفراز احمد اعوان ،ملک علی معروف کہاوڑ ، پی ٹی یو کے سب ڈویژنل راہنما ایم اللہ دتہ جاوید، چیئرمین نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمرسلطان ، نامور شاعر جاوید راز ، ڈائریکٹر اینجلک پبلک سکول ملک محمد صابر وڈھل، ڈائریکٹر دارارقم سکول ملک محمد عمر فاروق جسرا، سینئر صحافی ایم نوردین اور سینئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیازحسین بوڑانہ سمیت تحصیل بھر کے مردم شماری کے سپروائزرز، شمار کنندگان ،نادرا آفس اور اے سی آفس کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ندیم ملک نے بطریق احسن سر انجام دئیے۔ اس پر وقار تقریب کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے ہوا جبکہ سرور کائنات فخر موجودات سیدنا حضرت محمد مصطفی ا احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہاءے عقیدت مدثر عباس کھوکھر نے پیش کئے۔ اس موقع پر سینسز ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر تحصیل نور پور تھل ابوبکر ملک ، رانا علی شیر، ملک مولا بخش اعوان، احسن عزیز اور دیگر مقررین نے مردم شماری تحصیل نورپورتھل کے عملہ کو فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دینے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ دوران تقریب معروف شاعر جاوید راز نے اپنا منظوم کلام پیش کر کے شرکاءے تقریب سے خوب دادوتحسین وصول کی۔