جماعت اسلامی نوشہرہ کے تحت مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)جماعت اسلامی نوشہرہ کے تحت مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،جس میں نامزد امیدوار پی پی 82 ڈاکٹر ضیاءاللہ ملک اور امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی،اس موقع پر مقامی تاجر برادری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ بڑی تعداد میں افطار ڈنر پر مدعو تھے ، شرکاء تقریب سے مخاطب ہوتےہوئے ملک محمد وارث جسرا اور نامزد امیدوار پی پی 82 ڈاکٹر ضیاءاللہ ملک کا کہنا تھا کہ ماہ مقدس ہمیں پیغام دیتا ہے کہ خدا کے قانون کو غالب کیا جائے، پاکستان نظریہ ء اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ،اور اس میں نظام بھی قرآن و سنت کا چلنا چاہیے، قوم کو اب جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان ترازو عدل کی پہچان ہے، قوم ووٹ کی طاقت ترازو کے سپرد کرے ، ہم پاکستانیوں کو مایوس نہیں کریں گے۔قبل ازیں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت ملک شیراز امین اعوان، ڈاکٹر ملک ادریس اعوان ، ملک محمود عالم اعوان ، ملک عبدالرشید اعوان، ملک اکرام اعوان،ملک ذیشان اعوان سمیت دیگر نے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔

Exit mobile version