مولانا احمد لدھیانوی نے وارننگ دی ہے کہ معاملات ایوانوں میں طے کیے جائیں ، کوئی سڑکوں پر نکلا تو پھر دفاعِ پاکستان کونسل بھی سڑکوں پر نکلے گی۔استحکامِ پاکستان اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ ان کی جماعت سڑکوں پر نکلی تو ممی ڈیڈی برگر کھانے والے راستہ نہیں روک سکیں گے۔
دفاع پاکستان کونسل نے استحکام پاکستان کانفرنس میں قرار داد منظور کی ہے جس میں ملکی سالمیت کے ضامنوں کے ساتھ مکمل ، غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سیاسی و مذہبی قوتیں اداروں کو متنازع بنانے سے گریز کریں، مقدس شخصیات کی حرمت سے متعلق قوانین کے خلاف سازشوں کا سدباب کیا جائے۔
قرار داد میں کشمیر، فلسطین اور تمام مظلوم اقوام کے حق آزادی کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔قرار داد میں کہا گیا کہ ملکی سالمیت کے اداروں کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاک افغان تعلقات کی کوششیں خطے کے امن وسلامتی کیلئے مفید اور ضروری ہیں۔