مہر محمد ریاض ناز اور شیخ شوکت علی کو ڈی ایس پیز سے ایس پیز کے عہدے پر پروموٹ کر دیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کا ایک اور اعزاز ، ہر دلعزیز پولیس آفیسرز مہر محمد ریاض ناز اور شیخ شوکت علی کو ڈی ایس پیز سے ایس پیز کے عہدے پر پروموٹ کر دیا گیا ۔ عوامی ،سماجی، تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ مہرمحمد ریاض ناز کا تعلق خوشاب سے ہے۔ موصوف پنجاب ایجوکیٹرز یونین ضلع خوشاب کے صدر مہرمحمد شکیل کے کزن ہیں جبکہ شیخ شوکت علی کاتعلق تحصیل نورپورتھل کے قصبہ چن سے ہے ۔ موصوف نورپورتھل بار ایسوسی ایشن کے نوجوان قانون دان شیخ محمد کامران لطیف کے انکل ہیں ۔ ان سروس پروموشن پانے والے سینئرپولیس آفیسرز مہر محمد ریاض ناز اور شیخ شوکت علی کو اللہ تبارک و تعالی ا نے اعلی ا صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ ان کا شمار ایماندار اور فرض شناس ہردلعزیز اور میرٹ پسند سینئر پولیس آفیسرز میں ہوتا ہے ۔ وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ یاد رہے کہ مہر محمد ریاض ناز اور شیخ شوکت علی دوران سروس مختلف عہدوں پر اپنے ڈیپارٹمنٹ کے لیے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے چکے ہیں ۔ دریں اثناء نورپورتھل پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد حیات جوئیہ ، چیرمین نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمرسلطان، فاونڈر ممبرز ایم نور دین ، راجہ نوررالہی عاطف ، سینئر صحافیوں ملک غلام جیلانی وڈھل ،ملک شوکت علی کھارا، ملک عزیزالرحمان بوڑانہ، محمد خالد جاوید اعوان ملک لیاقت علی پلوآں، پنجاب ایجوکیٹرز یونین ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک صاحب خان، صدر انجمن دکانداراں نورپورتھل شیخ عبدالمجید اور پروفیسر شیخ عبد الطیف سمیت دیگر عوامی سماجی حلقوں نے ڈی ایس پیز مہر محمد ریاض ناز اور شیخ شوکت علی کی بطور ایس پیز پروموشن پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

Exit mobile version