اب تک28 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوگئیں

حجاج کو سعودی عرب میں قربانی کا کوپن  خود خریدنا ہو گا، قربانی کوپن کی رقم 7 سو تا 1 ہزار ریال تک ہو سکتی ہے ترجمان

سرکاری و سپانسرشپ حج سکیموں کے تحت  اب تک   28 ہزار سے زائد درخواستیں بینکوں کو موصول ہوگئیں، چھٹی کے روز ہفتہ اور اتوار یعنی   25  اور  26 مارچ کو حج درخواستیں نامزد بینک  وصول کریں گے،آسان اکاونٹ کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کردی گئی۔ حجاج کو سعودی عرب میں قربانی کا کوپن  خود خریدنا ہو گا، قربانی کوپن کی رقم 7 سو تا 1 ہزار ریال تک ہو سکتی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور حج درخواست گذاروں کی فیڈ بیک پر انکی  آسانی کیلئے بینکوں کو مزید ہدایات جاری  کردی گئیں۔

سمندر پار پاکستانی  بیرون ملک سے بنوایا گیا میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ بھی بینک میں جمع کروا سکتے ہیں مشکل کی صورت میں سادہ صفحہ پر ایک بیانِ حلفی بینک میں جمع کروائیں کہ وہ صحت مند ہیں اور پاکستان پہنچنے کے بعد اپنی حج پرواز سے پہلے پاکستان سے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ بنوا کر بینک میں جمع کروائیں گے۔

سپانسرشپ سکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالر منگوانے والے درخواست گذاروں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی۔  جن درخواست گذاروں نے ابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی  یا سعودی منظور شدہ (10) ویکسین کے حامل نہیں ہیں وہ منظور شدہ ویکسین میں سے کسی ایک کی پہلی ڈوز لگوا کر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ تاہم انہیں روانگی سے قبل مکمل  ڈوز لگوا کر بینک میں سرٹیفیکیٹ جمع کرانا ہو گا۔

نادرا کے علاوہ غیر ملکی ویکسین سرٹیفیکیٹ بھی قابلِ قبول ہو گا۔

حج درخواست گذاروں کی آسانی کیلئے نامزد بینکوں کی مخصوص شاخیں  ہفتہ وار چھٹی کے روز (ہفتہ اور اتوار)  یعنی25  اور  26 مارچ کو حج درخواستیں وصول کریں گی۔ سپانسر شپ بھجوانے والے کا عازمین حج سے  Blood Relationہونا ضروری نہیں تاہم رقم کے ہمراہ عازم حج کا نام، شناختی کارڈ اور رابطہ نمبر کی معلومات بھجوانا لازم ہے۔

حج درخواست گذاروں کی آسانی کیلئے  آسان اکاونٹ کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جا چکی ہے۔ حجاج کرام کو سعودی عرب میں قربانی کا کوپن  خود خریدنا ہو گا۔ اس ضمن میں پاکستان حج مشن سعودی عرب میں حجاج کی رہنمائی کرے گا۔ قربانی کوپن کی رقم 7 سو تا 1 ہزار ریال تک ہو سکتی ہے۔

ریگولر سکیم  کے سمندر پار مقیم درخواست گذار پاکستان میں موجود اپنے نامزد فرد کے ذریعے بینک میں حج درخواست جمع کروائیں ۔پیکیج میں ممکنہ بچت موصول کرنے کیلئے پاکستان پہنچ کر بینک اکاونٹ کھلوانا لازم ہو گا۔ حج درخواستیں نامزد بینکوں کے ذریعے ہی پراسیس ہونگی۔ پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، میڈیکل سرٹیفیکیٹ اور  کرونا سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ قریبی بینک سے رابطہ کریں ۔عازمینِ حج کو بائیو میٹرک کروانے اور پاسپورٹ  جمع کرانے کیلئے وقت کا تعین اور دیگر ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ موجودہ تمام شرائط و ضوابط لاگو رہیں گی۔

Exit mobile version