سی ٹی ڈی کا پنجاب میں آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے 11 افراد زیر حراست

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) پنجاب کا مختلف اضلاع میں آپریشنز جاری ہے ، اس دوران کالعدم تحریک طالبان کے 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 55آپریشنز کے دوران 56مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، دوران تفتیش کالعدم تحریک طالبان کے  11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد میں نجیب اللہ، عبدالسمیع ، فیض اللہ ، علی خان اور نیاز وغیرہ شامل ہیں ۔سی ٹی ڈی پنجاب نے  7مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے میں بھی سی ٹی ڈی نے 795کومبنگ آپریشنز کیے گئے تھے اس دوران 35939 افراد چیک کیا گیا جن میں 161مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران  91مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ، حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد سے سٹکرز ، پمفلٹس اور نقشہ جات برآمد ہوئے ہیں ۔سی ٹی ڈی پنجاب حکام کا کہنا ہے آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Exit mobile version