افغانستان کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، شاداب خان کپتان ہونگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم کی قیادت شاداب خان کرینگے جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شان مسعود، عماد وسیم، احسان اللہ (ڈیبیو)، صائم ایوب (ڈیبیو)، طیب طاہر (ڈیبیو)، زمان خان (ڈیبیو) شامل ہیں۔چیف سلیکٹر کے مطابق ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل کیا گیا ہے۔

افغانستان سے سیریز کے لیے آصف علی، حیدر علی، محمد حسنین اور خوشدل شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

Exit mobile version