سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعتوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز کیے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران حراست میں لیے جانے والے افراد سے تفتیش جاری ہے۔حکام کےمطابق یہ ملزمان کراچی میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں، مشتبہ پائے جانے والوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جائیں گے تاکہ ان کی مانیٹرنگ تیز کی جا سکے۔