اسلام آبا د چیمبر آف کامرس اور لائف ریزیڈنشیا مشترکہ طور پر سٹیزن کلب قائم کر یں گے

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ آئی سی سی آئی تاجر برادری اور شہریوں کی سہولت کیلئے ایک سٹیزن کلب کے قیام کیلئے کوشاں ہے لہذا انہوں نے تجویز دی کہ چیمبر لائف ریزیڈنشیا سوسائٹی کے تعاون سے اس کلب کی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی لائف ریزیڈنشیا کے ساتھ مل کر تاجروں کی خدمت کیلئے متعدد عملی اقدامات کرنا چا ہتا ہے جن میں اسلام آباد میں ایکسپو سنٹر کا قیام اور تاجروں کیلئے رہائش سہولتوں کی فراہمی نمایاں ہیں لہذا انہوں نے تجویز دی کہ سوسائٹی ان کوششوں میں چیمبر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر کے دورے کے موقع پر لائف ریزیڈنیشیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سرفراز سیال کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔احسن بختاوری نے کہا کہ چیمبر لائف ریزیڈنشیا کے ساتھ مل کر ایسے منصوبوں پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جن سے کاروباری برادری کے مفادات کو بہتر فروغ ملے اور معیشت کی بحالی میں بھی معاونت ہو۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی سرفراز سیال کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مشترکہ مفادات کی کوششوں میں چیمبر کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لائف ریزیڈنشیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سرفراز سیال نے احسن بختاوری کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور ان کو عملی جامہ پہنانے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سوسائٹی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی سفارش پر اس کے ممبران کو بیس فیصد کی بجائے دس فیصد ڈان پیمنٹ پر پلاٹ دینے اور اقساط کی ادائیگی کی مدت کو بھی تین سال سے بڑھا کر پانچ سال تک کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر کی سفارش پر ممبران کو پلاٹ کی قیمت میں بھی مناسب ڈسکانٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ سٹیزن کلب اور ایکسپو سنٹر کے قیام کی کوششوں میں بھی چیمبر کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔

Exit mobile version