ڈپٹی کمشنرخوشاب ذیشان شبیر رانا کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کا بریفنگ اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنرخوشاب ذیشان شبیر رانا کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے بریفنگ اجلاس کا انعقاد ھوا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر خوشاب ڈاکٹر امان اللہ قاضی نے ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سی ای او ھیلتھ نے بتایا کہ ضلع خوشاب پولیو فری ھے اور گذشتہ مہم میں تھرڈ پارٹی کی جانب سے ھونے والے تمام سروے بشمول مارکیٹ سروے، پوسٹ کمپین مانیٹرنگ اور ایل کیو ایس پاس ھوئے جو کہ اس امر کی نشاندہی کرتے ھیں کہ مہم کی کوالٹی بہترین رھی۔ ڈینگی، کورونا سیمپلنگ، ویکسینیشن، نان کیمونیکیبل ڈیزیزر، ای پی ائی، ھیپاٹائٹیس، ٹی بی، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام، آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ،میڈیسن پروکیورمنٹ، ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی ڈسکشن ھوئی۔، صدر اجلاس نے ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی کےتمام انڈیکیٹرز کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسان طارق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈاکٹر راوگلزار یوسف ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر، ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال، ڈاکٹر سجاد آھیر ڈائیریکٹر ڈی ایچ ڈی سی، ڈاکٹر طاھرحیات ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر، میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال، اسد حیات سی ڈی سی او، جابر عباس ڈی ایس آئی،محمد عمران فوکل پرسن ای پی آئی، رانا ساجد ،وقار خان اور عمر شھزاد ھیلتھ & نیوٹریشن آفیسر بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Exit mobile version