خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال جوہرآباد کی انتظامیہ اور سپورٹ سٹاف کی جانب سے ڈاکٹرراجہ غنی مسعود عالم،رجب علی،غلام محمد اور محمد اشرف کی ریٹا ئرمنٹ پر جو ہر آباد کے ایک نجی ہوٹل میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ الوداعی پارٹی میں ریٹا ئرڈ پرسنز کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں اپنی سرو س بہترین اور احسن طریقے سے انجام دینے پر ان کے سرو ں پر اعزازی پگڑیاں باندھ کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں ڈاکٹر آصف محمود قاضی اور ڈاکٹر محمود احمد زبیری کو بھی پگڑیاں باندھی گئیں۔فیر ویل پارٹی میں ڈاکٹر ز اور متعدد سپورٹ سٹاف اور ملازمین نے شرکت کی۔