خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محمد عمران سوہارافوکل پرسن گلیڈ این جی او نے صنعت زار جوہرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ معلومات تک رسائی کے قانون سازی کے لیے” سی پی ڈی ائی” کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کہ تمام شہریوں کوقانونی حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری ادارے سے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں اس طریقہ کار سےاداروں میں پائی جانے والی خرابیوں کو دور کر کے شفافیت کو فروغ دیا جا سکتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفیر آفیسر خوشاب میڈم ہما عزیز ،منییجر صنعت زار خوشان میڈم ام فروا ہمدانی اور محمد عمران خان نے کہا کہ آپ سوشل میڈیا کے زریعے لوگوں تک یہ معلومات پہنچا سکتے ہیں ۔فوکل محمد عمران نے پاکستان میں معلومات تک رسائی کے تمام قوانین کے بارے میں بھی وضاحت سے بتایا.