قومی ایوارڈ یافتہ قاری عمردراز خان ضلع خوشاب کے بیسٹ قاری قرار

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے سرمایہ افتخار قومی ایوارڈ یافتہ قاری عمردراز خان ضلع خوشاب کے بیسٹ قاری قرار ۔ انجمن غلامان مصطفی ا جوہر آباد کی طرف سے قومی ایوارڈ یافتہ قاری عمر دراز خان کو ضلع کا بیسٹ قاری ہونے اور بہترین دینی خدمات پیش کرنے پر پگڑی پہنائی گئی ۔ انہیں یہ پگڑی صدارتی ایوارڈ یافتہ پروفیسر قاری مشتاق انور نے بندھوائ۔ اس موقع پر قومی ایوارڈ یافتہ قاری عمر دراز خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔انجمن غلام مصطفی ا جوہرآباد کے صدر مرزا کامران اور بزم علماء اہلسنت کی نمائندہ شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ درین اثناء قاری عمر دراز خان نے اس عزت افزائی پر انجمن غلامان مصطفی ا جوہرآباد کے جملہ ذمہ داران کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔

Exit mobile version