وزیر اعلیٰ پنجاب نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دیدیا، نوٹیفکیشن بھی جاری

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے راولپنڈی میں ایک اور تحصیل کی منظوری دے دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جس کے مطابق ‫ضلع راولپنڈی میں دولتالہ کے علاقے کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے گوجر خان اور راولپنڈی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں ایک اور تحصیل کا اضافہ کیا ہے۔انہوں نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن اراکین صوبائی اسمبلی کو دیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ تحصیل بننے سے دولتالہ میں پائیدار ترقی ہوگی۔ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ دولتالہ میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

Exit mobile version